حیدرآباد ۔13۔جنوری(اعتماد نیوز)ریاستی کانگریس قائدین میں جہاں ریاست کی تقسیم کے معاملہ میں اختلافات عیاں ہیں دو دن قبل راجمندری کے رکن پارلیمنٹ اننڈولی ارون کمار اور مرکزی وزیر و چیولا کے رکن اسمبلی جئے پال ریڈی کے درمیان لفظی جڑپ کی
وجہ سے ایک دوسرے کے تائیدی ارکان کے درمیان تنقیدی سلسلہ جاری ہے۔ چنانچہ آج کریم نگر کے رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر نے کہا کہ اونڈا ولی ارون کمار جئے پال ریڈی کے قدم کے ناخن کے برابر بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے راجمندری کے رکن پارلیمنٹ کے مرکزی وزیر جئے پال ریڈی ریمارکس کو غیر درست قرار دیا۔